انہدامی کارورائی کے دوران پتھراﺅ ،جموں میں پانچ افراد گرفتار

سرینگر /06فروری /
جموں میں سرکاری اراضی کے خلاف انہدامی کارورائی کے دوران احتجاجی مظاہروں اور پتھراﺅ میں تین پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کے بعد پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ مزید چار سے پوچھ تاچھ کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ناروال جموں میں بائی پاس کے قریب گزشتہ دنوں سرکاری زمین سے قبضہ ہٹانے کے دوران اس وقت تشدد بھڑک اٹھا تھا جب مقامی لوگوں نے زور دار احتجاجی مظاہرے کرنے کے علاوہ پتھراﺅ کیا جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے ۔ احتجاج اور پتھراﺅ کے بعد پولیس نے کارورائی کرتے ہوئے پانچ لوگوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ چار دیگر لوگوں کو پوچھ تاچھ کیلئے پولیس تھانہ طلب کر لیا گیا ۔
پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ناروال بائی پاس کے علاقے میں ملک مارکیٹ میں تجاوزات زدہ اراضی پر بنائے گئے گاڑیوں کے شوروم کو منہدم کرنے کی مہم کے دوران ہفتے کے روز ہونے والے پتھراو¿ میں تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
انہوں نے بتایا کہ ابھی تک اس معاملے میں پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن میں شوروم کا مالک سجاد احمد بیگ گرفتار ہونے والوں میں شامل ہے۔پولیس کے مطابق انسداد تجاوزات مہم کے دوران پتھراو¿ کے سلسلے میں پانچ لوگوں کو گرفتار کیا ہے اور چار دیگر کو پوچھ تاچھ کیلئے حراست میں لیا ہے۔“عہدیداروں نے بتایا کہ تریکوٹہ نگر پولیس اسٹیشن میں ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

Comments are closed.