انگریزی کو چھوڑ کر آٹھویں جماعت کے تمام امتحانی پرچے ملتوی / جے کے ایس سی آر ٹی
سرینگر /23مارچ / ٹی آئی نیوز
جموں و کشمیر اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ نے انگریزی کو چھوڑ کر آٹھویں جماعت کے تمام پرچوں کا امتحان ملتوی کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک اہم فیصلہ کے تحت جموں و کشمیر اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ نے انگریزی کو چھوڑ کر آٹھویں جماعت کے تمام پرچوں کا امتحان ملتوی کر دیا۔اس ضمن میں جوائنٹ ڈائریکٹر سنٹرل برائے جے کے ایس سی ای آر ٹی نے کہا کہ امتحان ملتوی کرنے کا کا اعلان جموں و کشمیر کے مختلف حلقوں کی نمائندگیوں کے پیش نظر کیا گیا۔
اس سلسلے میں سرکاری حکمنامہ میں کہا گیا ”تمام متعلقہ افراد کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مڈل اسٹینڈرڈ کے امتحانات جو24، 26 اور 29 مارچ کو سافٹ زون اور 26 اور 29 مارچ کو ہارڈ زون میں ہونے والے تھے کو ملتوی کر دیا گیا ہے ۔
جے کے ایس سی ای آر ٹی نے کہا کہ دونوں ہارڈ زون کے ان پرچوں کے انعقاد کی تازہ تاریخوں کو مقررہ وقت پر مطلع کیا جائے گا۔
Comments are closed.