انٹرنیشنل فلائٹس پر 22 مارچ سے پابندی

نئی دہلی 19 مارچ : مرکزی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر 22 مارچ سے ایک ہفتہ کے لئے شیڈول انٹرنیشنل کمرشیل پاسنجرس فلائٹس کو لینڈ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ حکومت نے 65 سال سے زیادہ عمر کے معمر افراد اور 10 سال سے کم عمر بچوں کو گھر پر ہی رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ ریاستوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ خانگی شعبہ کے ملازمین کو گھر سے ہی کام کرنے کی ہدایت دیں۔ سوائے اُن ملازمین کے جو ایمرجنسی اور ضروری خدمات انجام دیتے ہیں۔ حکومت نے پہلے ہی اپنے شہریوں کو کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کا سفر نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Comments are closed.