اننت ناگ :‌گھاس کاٹنے کے دوران کرنٹ لگنے سے شہری لقمہ اجل

سری نگر، 01 جولائی

جنوبی ضلع اننت ناگ کے نوگام علاقے میں ایک شہری کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا

حکام نے بتایا کہ ایک شخص جس کی شناخت منظور احمد خان ولد غلام حسن خان ساکنہ اندورا نوگام کے طور پر ہوئی ،نوگام میں اپنے باغ میں گھاس کاٹتے ہوئے بجلی تاز سے ٹکرانے سے زخمی ہو گیا۔

اسے فوری طور پر قریبی سب ڈسٹرکٹ ہسپتال شانگنس علاج کے لیے منتقل کیا گیا۔ تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

دریں اثناء اس سلسلے میں مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے

Comments are closed.