اننت ناگ میں ٹریٹوریل آرمی جوان لاپتہ، تلاش شروع
سری نگر2 فروری
جنوبی ضلع اننت ناگ میں ٹریٹوریل آرمی جوان پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گیا جس کی اب بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق 25سالہ فوجی جوان جس کی شناخت رائفل مین عابد حسین بٹ کے بطور ہوئی ہے اپنے آبائی گاوں کھار پورہ چھتر گل اترسو اننت ناگ سے گزشتہ روز ڈیوٹی جوائن کرنے کی خاطر رنگریٹھ گیا تاہم اتوار کی صبح تک وہ فوجی کیمپ نہیں پہنچا جس کے بعد متعلقہ پولیس تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی۔
حکام کے مطابق مذکورہ آرمی جوان رخصت پر گھر آیا ہوا تھا اور اتوار کی صبح اس سے آرمی یونٹ رنگریٹھ میں واپس اپنی ڈیوٹی پر آنا تھا تاہم وہ لاپتہ ہو گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران اس معاملے میں ملی ٹینسی کا کوئی زاویہ سامنے نہیں آیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ لاپتہ فوجی جوان کی بڑے پیمانے پر تلاش جاری ہے۔
Comments are closed.