اننت ناگ میں ٹرین کی زد میں آکر سی آر پی ایف اہلکار کی موت

سری نگر، 24 جولائی

جنوبی کشمیر اننت ناگ کے سدورا علاقے میں آج صبح چلتی ٹرین کی زد میں آکر زخمی ہونے والے سی آر پی ایف کا ایک جوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

حکام نے بتایا کہ ڈیوٹی پر موجود سی آر پی ایف کا ایک جوان سدورا-اننت ناگ سیکشن کے درمیان ٹرین سے ٹکرا گیا تھا۔ اسے فوری طور پر علاج کے لیے جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا جہاں کچھ ہی دیر بعد اس نے دم توڑ دیا۔

مرنے والے کی شناخت سی کمپنی 96 بٹالین کے رویندر کمار کے طور پر ہوئی ہے۔

Comments are closed.