اننت ناگ میں مبینہ طو رپر جعلی ڈاکٹر کی گرفتاری کے بعد ان کا کلنک بھی سر بمہر
سرینگر /03فروری /
محکمہ صحت نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ایک جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کر کے اس کے کلینک کو سیل کر دیا۔
اس سلسلے میں چیف میڈیکل آفیسر کی جانب سے جاری کردہ حکمنامہ میں لکھا گیا ” یہ بات زیر دستخطی کے نوٹس میں آئی ہے کہ اننت ناگ میں ایک مبینہ فرضی ڈاکٹر پریکٹس کر رہا ہے۔ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے، اس دفتر سے اہلکاروں کی ایک ٹیم تعینات کی گئی، جس نے کلینک کو فوری طور پر سیل کر دیا اور اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں“ ۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ حکمنامہ چیف میڈیکل آفیسر اننت ناگ ڈاکٹر محمد یوسف زگو کی جانب سے جاری کیا گیا ہے ۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سے قبل ضلع اننت ناگ میں اعلیٰ صبح ایک ڈاکٹر سے متعلق خبر وائرل ہوئی جس کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ وہ جعلی ہے اور انہوں نے فرضی ڈگری حاصل کر دلی ہے
۔ حکمنامہ میں مزید کہا گیا کہ نظام کو شفاف بنانے کیلئے ضلع اننت ناگ کے تمام پرائیویٹ اسپتالوں/کلینکس کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ اسپتالوں/کلینکس میں پریکٹس کرنے والے تمام ڈاکٹروں کی معلومات تین دن کے اندر اندر مثبت انداز میں پیش کریں۔
Comments are closed.