سرینگر19جنوری /سی این ایس / جنوبی قصبہ اننت ناگ میں سنیچر کو مشتبہ جنگجوؤں نے سی آر پی ایف کی ایک پارٹی کو گرینیڈ سے نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔دھماکے کے آہنی ریزوں میں آ کر ایک عام راہ گیر زخمی ہوگیاہے۔سی این ایس کے مطابق کے پی روڑ اننت ناگ میں مشتبہ جنگجوؤں نے اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہوئے سی آر پی ایف پارٹی پر گرینیڈ حملہ کیا ۔عینی شاہدین کے مطابق گرینیڈ زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس سے آس پاس کا علاقہ دہل اْٹھا ۔واقعہکی خبر ملتے ہی پولیس و فورسز کے اعلیٰ حکام جائے موقعہ پر پہنچ گئے،صورتحال کا جائزہ لیا ۔ دھماکے ہوتے ہی کے پی روڈ کے گردنواح میں خوف و ہراس پھیل گیا اور نزدیکی دکاندار وں نے آناً فاناً اپنی دکانیں بند کیں، راہگیروں کو محفوظ مقامات کی طرف بھاگتے دیکھاگیا اور گاڑیوں کی آمدورفت رک گئی۔واقعہ کے بعدجدید ہتھیاروں سے لیس سی آر پی ایف اور پولیس آپریشن گروپ کے اہلکارجائے واردات پر نمودار ہوئے جس کے دوران کئی گاڑیوں اور اسکوٹروں کی باریک بینی سے چیکنگ کی گئی تاہم کسی کی گرفتار ی کی اطلاع نہیں ملی ہے۔دھماکے میں ایک شہر ی زخمی ہواہے جس کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اْس کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.