اننت ناگ میں رہائشی مکان سے ممنوعہ مادہ بر آمد ، منشیات فروش گرفتار

سرینگر 05فروری // منشےات فروشوں کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے اننت ناگ پولےس نے ایک منشیات فروش کے گھر سے ممنوعہ نشےلی اشاعہ9.5کلو بھنگ بر آمد کر کے ضبط کی اور اس سے گرفتار کر لیا گیا ۔
پولیس اسٹیشن اترسو کوذرائع سے اطلاع ملی کہ ایک شخا ص اعجاز احمد لون ولد غلام حسن لون ساکن چیئر پورہ اترسو منشیات کی فروخت میں ملوث ہے اور اسنے اپنے رہائشی مکان میں بھاری مقدار میں نشہ آور اشیاءذخیرہ رکھی ہیں۔ اس کے مطابق این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن اترسو میں مقدمہ درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئی،
اننت ناگ پولیس اور متعلقہ ایگزیکٹیو مجسٹریٹ پر مشتمل ایک تلاشی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے گھر کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران مذکورہ رہائشی مکان سے تقریباً 9.5 کلو گرام بھنگ بوسہ جیسا مادہ برآمد کر لیا گیااور ملزم کو موقعہ پر ہی گرفتار کرلیا گیا ۔ اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔
منشیات فروشوں کے خلاف ہماری مسلسل کارروائیوں سے کمیونٹی کے افراد کو یہ یقین دلانا چاہیے کہ ہم معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک رکھنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔ عام لوگوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریںتاکہ منشےات فروشے مےں ملوث افراد کو کےفر کردار تک پہچاےا جائے۔

Comments are closed.