اننت ناگ میں دو افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا: فوج

سرینگر: 17 اپریل

فوج نے بدھ کو کہا کہ انہوں نے پولیس کے ساتھ مل کر جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں دو افراد کو اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر، فوج کی چنار کور نے لکھا، "مخصوص انٹیلی جنس ان پٹ پر، فوج اور جموں کشمیر پولیس نے 17 اپریل کو اننت ناگ کے بیجبہاڑہ کے نائنہ میں ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا۔ جس دوران وہ مشتبہ افراد کو ایک ہتھیار، ایک ہینڈ گرنیڈ اور دیگر جنگی سامان سمیت گرفتار کر لیا گیا

مزید تفتیش جاری ہے

Comments are closed.