اننت ناگ میں المناک سڑک حادثہ ، 20سالہ نوجوان لقمہ اجل ، دوسرازخمی
سرینگر/03 مارچ / ٹی آئی نیوز
جنوبی ضلع اننت ناگ کے انزوالہ علاقے میں ایک المناک سڑک حادثے میں 20 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق انزوالہ کے قریب ایک اسکوٹی اور آٹو آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں سکوٹی سوار کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور اس کے پیچھے والے کو شدید چوٹیں آئیں جس کو میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا جہاں سے اسے سکمز صورہ ریفر کیا گیا جہاں سے اس کا جدید علاج کیا گیا۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 20سالہ اوئیس ریاض خان ولد ریاض احمد ساکنہ شیرپورہ اور زخمی کی شناخت عثمان خان ساکن انوالہ کے نام سے ہوئی ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے
Comments are closed.