انسداد تجاوزات مہم کے دوران غریبوں کے ساتھ نہیں چھیڑا جائے گا/ضلع مجسٹریٹ سرینگر

سری نگر/15فروری
ضلع مجسٹریٹ سری نگر اعجاز اسد کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی ہدایات کے مطابق انسداد تجاوزات مہم کے دوران غریب لوگوں کے ساتھ نہیں چھیڑا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ لالچوک میں جاری ترقیاتی کاموں میں مزید سرعت آئے گی کیونکہ موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی کام نائٹ شفٹوں میں شروع کیا جا ئے گا۔
موصوف ضلع مجسٹریٹ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ’ہم ایل جی صاحب کی ہدایات پر پوری طرح سے عمل کر رہے ہیں لہذا انسداد تجاوزات مہم کے دوران کسی بھی غریب یا اس شخص جس کے پاس زمین نہیں ہے، کے ساتھ نہیں چھیڑا جائے گا‘۔ان کا کہنا تھا کہ لالچوک میں جاری ترقیاتی کاموں سرعت آئے گی کیونکہ موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی نائٹ شفٹوں میں کام شروع کیا جا ئے گا۔
تجاوزات کے متعلق جعلی فہرستیں منظر عام پر آنے کے متعلق پوچھے جانے پر مسٹر اعجاز اسد نے کہا: ’اب تک دو جعلی فہرستیں منظر عام پر آئی ہیں جن پر نہ کسی کی مہر ہے اور نہ دستخط، ان کے خلاف ایف آئی درج کی گئی ہے اور سائبر پولیس اس کی انکوائری کر رہی ہے‘۔انہوں نے جی 20 میٹنگ کے بارے میں کہا کہ سری نگر میں جی 20 میٹنگ کا انعقاد ہونے والا ہے جو جموں وکشمیر کے لئے فخر کا لمحہ ہے خاص کر سری نگر کے لوگوں کے لئے۔
خود کشی کے واقعات پیش آنے کے پیش نظر پلوں کی فنسنگ کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ فنسنگ سے خود کشی کے واقعات کم نہیں ہوسکتے ہیں اس کے لئے کونسلنگ کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ والدین کو اپنا رول ادا کرنا چاہئے اور ہم ان واقعات سے نمٹنے کے لئے بنیادی وجوہات کو دیھ رہے ہیں۔

Comments are closed.