
انسداد تجاوزات مہم : ملک مارکیٹ جموں میں شاپنگ کمپلیکس منہدم ، بمنہ میں بھی کئی ڈھانچے مسمار
سرینگر11فروری /
جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں ضلعی انتظامیہ نے ملک مارکیٹ میں ہفتے کے روز سخت سیکورٹی انتظامات کے بیچ انسداد تجاوزات مہم دوبارہ شروع کی جس دوران ایک شاپنگ کمپلیکس کو مسمار کیا گیا۔بتادیں کہ گزشتہ ہفتے شاپنگ کمپلیکس کو مسمار کرنے کے دوران تشدد بھڑک ا±ٹھا تھا جس دوران سیکورٹی فورسز نے تشدد پر ا±تر آئی بھیڑ کو منتشر کرنے کی خاطر ٹیر گیس شلنگ کی تھی۔پولیس نے پتھر بازی میں ملوث عاپ لیڈر سمیت آٹھ کی بھی گرفتاری عمل میں لائی۔
معلوم ہوا ہے کہ ہفتے کی صبح سخت سیکورٹی انتظامات کے بیچ ضلعی انتظامیہ جموں نے (ایم جی ہیکٹر )شو روم کو منہدم کیا۔نامہ نگار نے بتایا کہ پورے ملک مارکیٹ میں پیرا ملٹری فورسز کی اضافی تعیناتی عمل میں لائی گئی جبکہ شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت کو بھی روک دیا گیا ہے۔یہ رپورٹ فائل کرنے تک ملک مارکیٹ میں انہدامی کارروائی جاری تھی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مارکیٹ میں ایک کار شو روم کو منہدم کرنے کے لئے تین جی سی بیز کو کام پر لگا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ انہدامی کارروائی سخت سیکورٹی بند وبست کے بیچ انجام دی جا رہی ہے اور ٹریفک کو بھی موڑ دیا گیا ہے۔
قبل ازیں گذشتہ ہفتے جب اس مارکیٹ میں انسداد تجاوزات مہم شروع ہوئی تھی تو وہاں مظاہرے بھڑک اٹھے تھے اور احتجاجیوں نے پولیس پر پتھراو¿ بھی کیا تھا جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔پولیس نے پتھراو¿ کے بعد نو لوگوں کو حراست میں لیا تھا۔بتادیں کہ انتظامیہ نے صوبہ جموں میں انسداد تجاوزات مہم کے دوران اب تک 23 ہزار ایکڑ اراضی بازیاب کی ہے۔دریں اثنا سری نگر کے بمنہ علاقے میں بھی انتظامیہ نے ہفتے کے روز کئی ڈھانچوں کو مسمار کیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ شہر سری نگر میں اگلے ہفتے بڑے پیمانے پر مسماری شروع کی جارہی ہیں جس دوران متعددڈھانچوں کو منہدم کرنے کا امکان ہے۔معلوم ہوا ہے کہ سری نگر میں بھی آنے والے ہفتے میں بڑے پیمانے پر انسداد مہم شروع کی جارہی ہیں اور اس حوالے سے میونسپل کارپوریشن نے کئی علاقوں میں قبل از وقت نوٹسیں جاری کرکے قابضین کو متنبہ کیا کہ وہ از خود غیر قانونی تجاوزات کو منہدم کریں بصورت دیگر میونسپل کارپوریشن کارروائی کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔
Comments are closed.