انسداد بد عنوانی کی خصوصی عدالت نے معطل پولیس افسر کو ضمانت دے دی

سرینگر، 14 اکتوبر

انسداد بد عنوانی کی ایک خصوصی عدالت نے ہفتے کے روز معطل ڈپٹی سپر انٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) شیخ عادل مشتاق کو ضمانت دے دی۔موصوف ڈی ایس پی کو ماہ گذشتہ مبینہ بد عنوانی اور بھتہ خوری کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

حکام نے بتایا کہ ملزم کو 21 اکتوبر تک عبوری ضمانت دے دی گئی ہے جو اس کیس کی اگلی سماعت کی تاریخ بھی ہے۔ڈی ایس پی شیخ عادل مشتاق 2015 بیچ کے کشمیر پولیس سروس (کے پی ایس) افیسر ہیں جنہیں 21 ستمبر کو کئی کیسز میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔گرفتاری کے بعد کیس کی تحقیقات کے لئے 5 رکنی خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی تھی اور عادل کو گرفتاری کے بعد معطل بھی کیا گیا تھا۔

پولیس کے ایک ترجمان نے ایکس پر تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 17ویں آئی آر پی میں تعینات ڈی ایس پی عادل مشتاق کو ایف آئی آر زیر نمبر 149زیر دفعات 7اے انسداد بد عنوانی ایکٹ اور 193,201,210,218,221ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔یو این آئی

Comments are closed.