اندرا گاندرھی نیشنل اوپن یونیورسٹی کی جانب سے شعبہ صحافت میں تین نئے پروگرام شروع
سرینگر /08جنوری /
اندرا گاندرھی نیشنل اوپن یونیورسٹی میں (IGNOUمیں جاری داخلوں کے بیچ یونیورسٹی نے ایک اہم سنگ میل کے تحت شعبہ صحافت میں تین نئے پروگرام شروع کئے ہیں۔ ادھر یونیورسٹی نے تقریباً 300 پروگراموں میں داخلے کی آخری تاریخ 31 جنوری 2023 مقرر کی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق اندرا گاندرھی نیشنل اوپن یونیورسٹی میں (IGNOUمیں جنوری 2023 کے سیشن کیلئے داخلہ جاری ہے اور تقریباً 300 پروگراموں میں داخلے کی آخری تاریخ 31 جنوری 2023 ہے۔ اسی دوران ایک اہم سنگ میل کے تحت اگنو نے شعبہ صحافت میں تین خصوصی ماسٹرس کی ڈگریاں شروع کی ہیں جس میں ایم اے ان ڈیولپمنٹ جرنلزم، ایم اے ان جرنلزم اور ماسٹرس ان الیکٹرانک میڈیا ہے جبکہ اس کے علاوہ ڈیجیٹل میڈیا، ایڈورٹائزنگ اور انٹیگریٹڈ کمیونیکیشن میں پی جی ڈپلومہ بھی شامل ہئے ۔یونیورسٹی کی جانب سے جاری ایک پریس بیان میں کہا کہ یہ پروگرام جنوری 2023 کے داخلہ سے کھلے اور فاصلاتی طریقوں سے IGNOU کے علاقائی مراکز کے ذریعے پیش کیے جائیں گے۔ایک تقریب میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ناگیشور راو¿ نے تین خصوصی ماسٹر ڈگری پروگراموں کا آغاز کیا۔لانچ تقریب کے دوران، پروفیسر ناگیشور راو¿ نے کہا ”اسکول آف جرنلزم اینڈ نیو میڈیا اسٹڈیز یہ پروگرام پیش کرتا ہے تاکہ سیکھنے والوں کی صحافت کے شعبے میں اپنی پسند کے شعبے میں مہارت حاصل کرنے میں دلچسپی پیدا ہو۔ اگنو ان پروگراموں کو بڑی لچک کے ساتھ پیش کرتا ہے۔ اسکول پہلے سے ہی جرنلزم اور ماس کمیونیکیشن میں ایک عام ماسٹر پروگرام چلا رہا ہے، اسی کو اوپن اور ڈسٹنس موڈ کے ساتھ ساتھ آن لائن کے ذریعے بھی پیش کیا جا رہا ہے۔ ریجنل ڈائریکٹر سرینگر سنیٹر ڈاکٹر شاہنواز احمد ڈار نے کہا کہ اس داخلہ سائیکل کیلئے پیش کردہ پروگراموں کے بارے میں معلومات اور دیگر تفصیلات یونیورسٹی کی وئب سائٹ پر ہیں ۔
Comments are closed.