انجینئر رشید کے حق میں عوامی اتحاد پارٹی کے کارکنوں کا بھوک ہڑتال سرینگر میں پولیس نے بنایا ناکام
سرینگر /31جنوری / ٹی آئی نیوز
تہاڑ جیل میں نظر بند ممبر پارلیمنٹ برائے بارہمولہ انجینئر رشید کے حق میں عوامی اتحاد پارٹی کے بھوک ہڑتال کو پولیس نے سرینگر میں ناکام بناتے ہوئے کئی کارکنوں کو حراست میں لیا ۔
تفصیلات کے مطابق سرینگر میں پولیس نے عوامی اتحاد پارٹی کی طرف سے جیل میں بند رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید کی حمایت میں بھوک ہڑتال کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
عین شاہدین کے مطابق اے آئی پی کے اراکین سرینگر میں پارٹی دفتر کے باہر جمع ہوئے تھے، جو تہاڑ جیل میں بند انجینئر رشید کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے پرامن بھوک ہڑتال کرنے کا ارادہ رکھتے تھے تاہم، جیسے ہی احتجاج شروع ہوا، پولیس نے مداخلت کی اور مظاہرین کو کو اپنے پروگرام میں آگے بڑھنے سے روک دیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ پارٹی کے کئی کارکنوں کو علاقے سے منتشر ہونے سے پہلے مختصر طور پر حراست میں لیا گیا۔
اس دوران ایک پارٹی کارکن نے کہا ”ہم یہاں اپنے لیڈر کی رہائی کیلئے پرامن احتجاج کرنے آئے تھے، لیکن پولیس نے ہمیں اجازت نہیں دی۔ “
Comments are closed.