انتظامیہ کا ہدف جموں و کشمیر کی سرزمین سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ :منوج سنہا

جموں:23 جون

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے

لیفٹنت گورنر منوج سنہا نے اتوار کوحالیہ دہشت گردی کے واقعات کو دشمن قوتوں کی مایوسی سے منسوب کیا ہے۔

ریاسی ضلع میں سبسڈیری پولیس ٹریننگ سینٹر میں جموں و کشمیر پولیس کے 16ویں بنیادی بھرتی ٹریننگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے سنہا نے دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کا مسلسل تعاقب کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انتظامیہ کا ہدف جموں و کشمیر کی سرزمین سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنا ہے

انہوں نے خطے میں سلامتی اور ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی غیر متزلزل پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کی تعریف کی۔

Comments are closed.