انتخابی منشور میں کاروباری مسائل کو فراموش نہ کیا جائے:کے ٹی اے
سری نگر //
کشمیر ٹریڈ الائنس نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے انتخابی منشور تیار کرتے وقت کاروباری برادری کی مشکلات کو مدنظر رکھیں۔ جیسے جیسے انتخابی عمل تیز ہورہا ہے،
تجارتی ادارہ اقتصادی امور کو سیاسی ایجنڈے میں سب سے آگے رکھنے کی ضرورت کی وکالت کر رہی ہے۔بیان میں، کشمیر ٹریڈ الائنس کے صدر ایجاز شہدار نے آنے والی انتخابات میں مقامی کاروباری طبقے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
شاہدار نے کہا، ” ہم ایک نئے سیاسی دور کی دہلیز پر کھڑے ہیں، یہ انتہائی ضروری ہے کہ ہمارے سیاسی لیڈراں کشمیر کے اقتصادی منظرنامے میں کاروباری برادری کے اہم کردار کو تسلیم کریں۔“کشمیر ٹریڈ الائنس کے صدر نے مقامی تاجروں اور کاروباری افراد کو درپیش چیلنجوںپر روشنی ڈالیتے ہوئے، کہا،”ہماری کاروباری برادری نے سیاسی عدم استحکام اور اقتصادی بحرانوں کا مقابلہ کیا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ان کی استقامت اور خدمات کو تسلیم کیا جائے اور ٹھوس پالیسی اقدامات کے ذریعے ان کی حمایت کی جائے۔“شہدار نے کہا”انتخابات قریب ہیں، ہم تمام سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے منشور میں ہمارے کاروباری شعبے کی ضروریات اور امیدوں کو شامل کریں۔
یہ صرف وعدوں کی بات نہیں ہے بلکہ؛ یہ کشمیر میں پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے ایک ویژن تیار کرنے کی ضرورت ہے۔“تجارتی پلیٹ فارم نے عمل درآمد کی اہمیت پر بھی زور دیا، اور کہا کہ جو بھی پارٹی بر سر اقتدار آئے گی، اس سے پختہ عزم کی توقع ہے کہ وہ کاروباری برادری کے مسائل کو حل کرنے میں ترجیج دے گی۔
شہدار نے کہا، ”منشور محض خالی وعدوں کے دستاویزات نہیں ہونے چاہئیں۔ ہم نئی حکومت سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اپنے اقتصادی وعدوں کو ثابت قدمی اور شفافیت کے ساتھ عملائے گی۔”
Comments are closed.