امیر تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب کی طبعیت انتہائی ناساز 48 گھنٹے اہم،،، مبلغین نےامت مسلمہ سے دعاوں کی درخواست کر دی

لاہور: امیر تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب کی طبعیت انتہائی ناساز ہو گئی ہے اور ڈاکٹرز نے اگلے دو دن حاجی عبدالوہاب کیلئے انتہائی اہم قرار دے دئیے ۔

ڈاکٹروں کے مطابق حاجی عبدالوھاب صاحب کی کنڈیشن اچھی نہیں ھے اور بزرگ مبلغ ڈینگی بخار کی وجہ سے پلیٹ لیٹس بہت کم ہونے کے باعث اسپتال منتقل کئے گئے تھے ڈاکڑوں کا کہنا ہےکہ امیر تبلیغی جماعت کے وائٹ سیل بھی کم ہیں جس کے باعث قوت مدافعت میں خاصی کمی واقع ھوگئی ھے..

حاجی عبدالوہاب کی طبیعت خراب ہونے کے باعث رات گئے انہیں وینٹیلیٹر پر ڈال دیا تھاھے جبکہ انکے قریبی رفقاء کو بھی ملنے پر پابندی لگا دی گئی ھے
امیر تبلیغی جماعت حاجی وہاب صاحب کی صحت کے لیے مبلغین نے امت مسلمہ سے انکی صحت یابی کے لیے دُعاؤں کی درخواست کی ہے..

Comments are closed.