امیت شاہ 6 ستمبر کو جموں وارد ہونگے ، بی جے پی کا منشور جاری کرنے کے علاوہ ریلیوں سے خطاب کریں گے
سرینگر/04 ستمبر / ٹی آئی نیوز
وزیر داخلہ امیت شاہ پارٹی کا منشور جاری کرنے اور عوامی ریلیوں سے خطاب کرنے کیلئے 6 ستمبر سے جموں کے دو روزہ دورے پر ہوں گے۔
بی جے پی کے جموں کشمیر جنرل سیکرٹری اشوک کول نے بتایا کہ شاہ 6 ستمبر کو جموں میں ایک ریلی میں پارٹی کا منشور جاری کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ شاہ اپنے دو روزہ دورے کے دوران جموں میں سیاسی جلسوں سے بھی خطاب کریں گے، جبکہ ان کے دورے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
Comments are closed.