
امیت شاہ نے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا
نئی دہلی / 16جون
محض 48گھنٹوں کے وقفے کے دوران وزیر داخلہ امیت شاہ نے جموں کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کے ساتھ ساتھ امرناتھ یاترا کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے نے نئی دلی میں دوسری اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔
میٹنگ میں قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوول، فوجی سربراہ جنر ل منوج پانڈے ، انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ ،، داخلہ سیکرٹری اجے بھلا، جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا ، شمالی کمان کے فوجی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل سچیندرا ، 15کور کے فوجی کمانڈر ، پولیس سربرآہ آر آرسوئن کے ساتھ ساتھ وزارت داخلہ کے اعلیٰ افسران اور سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران وزیر داخلہ امیت شاہ کو جموں و کشمیر میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی جانکاری دی گئی ۔ اس کے علاوہ لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کے ساتھ والے علاقوں کی صورتحال، سرحد پار سے دراندازی کی کوششوں اور پونچھ راجوری میں فوجی اہلکاروں اور ریاسی میں یاتری بس پر حملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments are closed.