امر ناتھ یاترا: آئی جی بی ایس ایف کا دورہ پہلگام ،تیاریوں کا لیا جائزہ

سری نگر، 3 جولائی

بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کشمیر کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) اشوک یادو نے شری امرناتھ جی یاترا کے لئے پہلگام راستے پر تعینات بی ایس ایف اہلکاروں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے اس دوران جوانوں کے ساتھ بات چیت بھی کی اور سیکورٹی گرڈ کا بھی معائنہ کیا۔

بتادیں کہ 52 دنوں پر محیط شری امرنا کہ یاترا 29 جون سے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے روایتی 48 کلو میٹر طویل پہلگام راستے اور وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے 14 کلو میٹر طویل بالتل راستے سے جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے۔

بی ایس ایف کشمیر نے بدھ کی صبح ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی بی ایس ایف کشمیر اشوک یادو نے شری امرناتھ جی یاترا کے لئے پہلگام راستے پر تعینات بی ایس ایف اہلکاروں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا: ‘آئی جی نے جوانوں کے ساتھ بات چیت کی اور سیکورٹی اور نگرانی گرڈ کا معائنہ بھی کیا تاکہ محفوط یاترا کے لئے روڈ اوپننگ پارٹی کی مربوط چوکسی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Comments are closed.