امریکہ کی ایران پر نئی پابندیاں عائد

واشنگٹن 11 مئی : ایران کے ساتھ 2015 میں ہوئے بین الاقوامی نیوکلیائی معاہدے سے الگ ہونے کے ایک دن بعد امریکہ نے اس پر یہ کہتے ہوئے مجموعی چھ پرائیویٹ اور تین کمپنیوں پر دوبارہ پابندی عائد کردی کیونکہ وہ ریوولیوشنری گارڈز کورپس (آئی آر جی سی ) کی خصوصی برانچ كيوڈس فورس (كيو ایف ) کو لاکھوں ڈالر مہیا کرا رہا ہے۔
امریکہ کے وزیر خزانہ سٹیو منوچي نے کہا ’’ایرانی حکومت اور اس کے سینٹرل بینک نے متحدہ عرب امارات میں آئی آر جی سی ۔ کیو ایف کی مہلک سرگرمیوں کو فنڈ مہیا کرنے کے لئے امریکی ڈالروں کا استعمال کیاہے۔ اس نے اس ریجنل پراکسی گروپ کو فنڈ اور ہتھیار مہیا کرائے ہیں‘‘۔
آئی آر جی سی ایران کی سب سے طاقتور سیکورٹی یونٹ ہے اور ایران کی معیشت کے بڑے حصے پر اس کا کنٹرول ہے۔ اس کا سیاسی نظام میں بھی اثرورسوخ ہے۔ کیوڈس فورس آئی آر جی سی کے غیر ملکی نظام کی خصوصی یونٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن چھ پرائیویٹ اور تین کمپنیوں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں ان میں آئی آر جی سی۔ کیو ایف اور کرنسی کاروبار کرنے والی معروف کمپنیاں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی پابندی کا مقصد خاص طور پر نامزد مشتبہ عالمی دہشت گردوں اور ایران کی معاشی سرگرمیاں ہیں ۔

Comments are closed.