امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ سے تجاوز

واشنگٹن ، 6 مئی ( یواین آئی) امریکہ میں كورونا وائرس کے شدید بحران کے درمیان متاثرین کی تعداد بڑھ کر 12 لاکھ سے بڑھ کر 1،204،479 ہو گئی ہے ۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی نے یہ اطلاع فراہم کی ۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1،204،479 اور اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 71،070 ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ ملک میں اب تک 189،791 افراد اس وبا سے صحت یا ب بھی ہوئے ہیں ۔
یواین آئی

Comments are closed.