امرناتھ یاترا: یاتریوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس کی آن لائن بکنگ ماہ جون کے پہلے ہفتے سے شروع ہونے کا امکان

جموں، 30 مئی

سالانہ امرناتھ یاترا کے یاتریوں کے لئے ہیلی کاپٹر سہولیت کی آن لائن بکنگ ماہ جون کے پہلے ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
بتادیں کہ امسال سالانہ امرناتھ جی یاترا 29 جون سے شروع ہوکر 19 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔حکام کے مطابق امرناتھ جی یاترا کے یاتریوں کی ہیلی کاپٹر سروس کے لئے ماہ جون کے پہلے ہفتے سے آن لائن بکنگ شروع ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شرائن بورڈ اس سلسلے میں بہت جلد حتمی تاریخ، کرایہ اور دیگر متعلقہ جانکاری اپنی ویب سائٹ پر جاری کرے گا۔

واضح رہے کہ امر ناتھ جی یاترا کے لئے ایڈوانس رجسٹریشن 15 اپریل سے پہلے ہی شروع ہوچکی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق لنگر آرگنائزنگ کمیٹیاں 15 جون کو ضروری ساز و سامان سے بھرے ٹرکوں کے ساتھ جموں وکشمیر پہنچنے والی ہیں تاکہ پہلے ہی شناخت شدہ مقامات پر لنگر قائم کئے جا سکے۔انہوں نے کہا کہ امسال پوتر گھپا تک 125 لنگر قائم کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔دریں اثنا جموں و کشمیر سالانہ یاترا کے احسن انعقاد کو یقینی طبنانے کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے رہی ہے۔

Comments are closed.