امرناتھ یاترا کی شروعات : لیفٹنٹ گورنر نے پہلے جھتے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
جموں /28جون
سخت ترین حفاظتی انتظامات کے بیچ سالانہ امرناتھ یاترا 2024کی شروعات ہوئی اور پہلے جھتے کو جموں بیس کیمپ سے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔
تفصیلات کے مطابق لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جموں کے امرناتھ یاترا بیس کیمپ سے 4603 امرناتھ یاترا یاتریوں کے پہلے جھتے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
امرناتھ یاترا یاتریوں کے پہلے کھیپ کو جھنڈی دکھانے سے پہلے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے مندر میں خصوصی دعا بھی کی۔
Comments are closed.