امرناتھ یاترا: منوج سنہا کا بالتل کیمپ کا دورہ، سیکورٹی و دیگر انتظامات کا لیا جائزہ
سری نگر، 25 جون
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں شری امرناتھ جی یاترا کے بالتل بیس کیمپ کا دورہ کرکے وہاں سیکورٹی انتظامات و دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں نے آج گاندربل ضلع میں شری امرناتھ جی یاترا کے بالتل بیس کیمپ کا دورہ کیا’۔
ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘یاترا کے لئے حفاظتی انتظامات اور مختلف سہولیات بشمول ادویات، آکسیجن، پانی، خوراک، صفائی ستھرائی او ریاتری کیمپ اور روٹ کے ساتھ ٹیلی کام کنکٹوٹی کا جائزہ لیا’۔
بتادیں کہ52 دنوں پر محیط سالانہ شری امرناتھ جی یاترا 29 جون کو شرع ہو کر 19 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔
یاترا حسب روایت 48 کلو میٹر طویل بنون – پہلگام اور 14 کلو میٹر طویل بالتل روٹس سے شروع ہوگی۔
سال گذشتہ زائد از ساڑھے چار لاکھ یاتریوں نے شری امر ناتھ جی یاترا کی تھی۔
Comments are closed.