امرناتھ یاترا: اودھم پور حادثہ میں ڈی ایس پی سمیت 4 زخمی

ادھم پور، 30 جون

جموں سرینگر قومی شاہراہ پر جمعہ کو ادھم پور میں بالی نالہ کے قریب امرناتھ سیکورٹی قافلے کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے بعد جموں و کشمیر پولیس کے ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ قافلے کی ایک گاڑی ضلع ادھم پور میں بالی نالہ کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے میں ڈی ایس پی آئی آر 24 بٹالین سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع اسپتال ادھم پور منتقل کر دیا گیا ہے

Comments are closed.