مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پنجاب حکومت سے سخت اقدام اٹھانے کو کہا
سرینگر/18نومبر: پنجاب کے امرتسر میں آج نرنکاری بھون پر گرینڈ حملے میں تین لوگوںکی موت اور 10لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ امرتسر پر حملہ کے بعد ہلی میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ اور نگرانی سخت کردی گئی ہے۔ ادھر مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے امرتسر کے نرنکاری ستسنگ ڈیرا پر ہوئے حملے کو پنجاب کے وزیراعلی امریندرسنگھ سے بات چیت کی ۔ اور راجناتھ سنگھ نے ہلاک شدگان کے خاندان کے تئیں اپنے ہمدردی کا اظہار کیا ۔مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ پنجاب حکومت سے سخت قدم اٹھانے کو کہا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق عسکری حملوںکے اندیشے کے چلتے خفیہ ایجنسیاں نے پنجاب اور دہلی کو ہائی الرٹ کردیا تھا ۔ خفیہ ایجنسیوں کو جیش محمدکی طرف سے واٹشپ گروپ میں دھمکی ملنے کے بعد راجدھانی دہلی میں ہائی الرٹ پر رکھا گیا تھا ۔ ایجنسیوں کے ہائی الرٹ کے بعد امرتسر میں گرینڈ حملہ ہونا سیکورٹی انتظامیہ پر سوال اٹھتا ہے۔ امرتسر میں نرنکاری بھون میں موقع پر موجود چشم دید وں نے بتا یا کہ ادھوالا گائوں میں نرنکاریوں کے ستینگ کے دوران دونوجوان موٹرسائیکل پر آئے اور گرینڈ پھینک کر فرار ہوگئے۔مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے امرتسر کے نرنکاری ستسنگ ڈیرا پر ہوئے حملے کو پنجاب کے وزیراعلی امریندرسنگھ سے بات چیت کی ۔ اور راجناتھ سنگھ نے ہلاک شدگان کے خاندان کے تئیں اپنے ہمدردی کا اظہار کیا ۔مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ پنجاب حکومت سے سخت قدم اٹھانے کو کہا ہے ۔ امرتسرسے کلو میٹر دور راجہ سانسی گائوں میں واقع نرنکاری بھون میں دوبائیک سوار حملہ آور دھما خیز اشیاء پھنکی جس سے دھماکہ ہوگیا جس میں تین لوگوں کی موت ہوگئی اور دس زخمی ہوگئے۔ پولیس نے اس بات کا تصدیق کی ہے۔ زخمیو ںکو شہر کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ چشم دیدوں کا کہنا ہے کہ بائیک سوار حملہ آواروں نے دروازے پر کھڑے لوگوںکو گن پائنٹ پر لیا ۔ اور جس کے پاس دھما خیز اشیاء تھا وہ ڈیرے کے اندر چلا گیا ۔دھما خیز اشیاء اندر پھینکنے کے بعد وہ بائیک سے واپس گیٹ پر آیا اور اپنے دوسرے ساتھی کو بائیک پر بیٹھا کر فرار ہوگیا ۔ دھما خیز اشیاء کیا تھا اس کی ابھی جانچ چل رہی ہے۔ حالانکہ پولیس یہ مان رہی ہے کہ دھما گرینڈ سے ہوا ہوگا ۔ یہ دھماکہ حملہ آواروں کی ایک سازش کے تحت انجام دیا گیا ہے۔
Comments are closed.