
امرتسر میں سرحد کے قریب ڈرون برآمد
جالندھر 27 مارچ (یو این آئی)
بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پنجاب کے امرتسر ضلع میں ایک ہیکسا کاپٹرڈرون برآمد کیا ہے۔
بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بدھ کو بتایا کہ 26 مارچ بروز منگل تقریباً 01:40 بجے، سرحدی حفاظتی باڑ کے آگے زرعی کھیت میں کام کرنے والے ایک ہندوستانی کسان نے بی ایس ایف کے دستوں کو گندم کے کھیت میں ڈرون کی موجودگی کے بارے میں آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بی ایس ایف کے دستوں نے فوری طور پر کارروائی کی اور امرتسر ضلع کے پنجگرین گاؤں کے قریب باڑ کے آگے ایک کھیت سے جزوی طور پر تباہ شدہ ہیکسا کاپٹر ڈرون کو برآمد کیا۔
Comments are closed.