امرتسر میں تین کلو ہیروئن کے ساتھ چار اسمگلر گرفتار
امرتسر، 12 دسمبر
منشیات کے نیٹ ورک کو ایک بڑا دھچکا لگاتے ہوئے پنجاب پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کے ایک ریکیٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے چار لوگوں کو گرفتار کیا اور ان سے تین کلو ہیروئن اور 9 لاکھ روپے کی منشیات کی رقم برآمد کی۔
پولیس کمشنر (سی پی) گرپریت سنگھ بھلر نے منگل کو بتایا کہ گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت وکرم جیت سنگھ عرف وکی ساکن لوہ گڑھ، امرتسر، رشپال سنگھ گاو¿ں ہوشیار نگر، امرتسر کے وریام سنگھ کالونی کے گورو عرف کالی ، امرتسر کے درگیانا آبادی کے ساحل کمار عرف منتھن کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس ٹیموں نے ہیروئن قبضے میں لینے کے علاوہ ان کی گاڑی بھی قبضے میں لے لی، جس میں اسمگلر ہیروئن کی کھیپ سپلائی کرنے جا رہے تھے۔
بھلر نے کہا کہ مصدقہ اطلاعات کے بعد ڈپٹی کمشنر انویسٹی گیشن ہرپریت سنگھ مندر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سٹی 3 ابھیمنیو رانا کی نگرانی میں سی آئی اے اسٹاف 1 کی پولیس ٹیموں نے گول باغ کے بیک سائڈ ریلوے اسٹیشن امرتسر کے علاقے میں خصوصی پولیس چیکنگ کی اور چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ڈپٹی کمشنر بھولر نے کہا کہ گرفتار ملزم رشپال سنگھ کے خلاف پہلے ہی امرتسر دیہی اور ترن تارن میں چوری اور این ڈی پی ایس ایکٹ سے متعلق دو مجرمانہ معاملات درج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کے روابط کا پتہ لگانے اور منشیات سپلائی کرنے والوں، ڈیلرز اور ان کے خریداروں کے پورے نیٹ ورک کا سراغ لگانے کے لیے مزید تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ گرفتار ملزمان کی جانب سے اب تک خریدی گئی منشیات کی کل مقدار کا بھی پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔یو این آئی
Comments are closed.