امام صاحب شوپیان میں مسلح تصادم آرائی جاری
سرینگر /05جنوری /ٹی آئی نیوز
کولگام کے بعد جنوبی ضلع شوپیان کے چھوٹی گام علاقے میں فوج و فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین مسلح تصادم آرائی جاری ہے
تفصیلات کے مطابق شوپیان کے چھوٹی گام امام صاحب علاقے میں ملی ٹنٹوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس نے جمعہ کی اعلیٰ الصبح علاقے کو محاصرہ میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کردی۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں تلاشی آپریشن کے بعد وہاں چھپے بیٹھنے عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی علاقے میں جھڑپ شروع ہوئی۔
ذرائع کے مطابق اسی دوران فورسز کی اضافی کمک علاقے کی جانب روانہ کی گئی جنہوں نے پورے علاقے کو سیل کر دیا اور جنگجوﺅںکے فرار ہونے کے تمام راستے سیل کر دئے گئے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میںکچھ وقت تک گولی باری ہوئی جو علاقے میں وقفے وقفے سے جاری گولی باری کا سلسلہ جاری ہے
Comments are closed.