التجا مفتی نے بھاجپا لیڈران کے بیان کو ہدفہ تنقید بنایا

تین سابق وزیر اعلیٰ بغیر کسی جرم کے مسلسل نظر بند ہے /التجا مفتی


سرینگر06 فروری//یو پی آئی // پی ڈی پی صدر کی بیٹی کا کہنا ہے کہ چھ ماہ گزر گئے تاہم اب بھی تین سابق وزرائے اعلیٰ نظربند ی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بھاجپا کے لیڈران سخت بیانات دینے کے باوجود آزاد فضاﺅ ں میں سانس لے رہے ہیں تاہم جموں وکشمیر کے تین سابق وزرائے اعلیٰ بغیر کسی جرم کے پچھلے چھ ماہ سے نظر بند ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق پی ڈی پی صدر کی بیٹی التجا مفتی نے اپنی ماں کے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا کہ ”پچھلے چھ ماہ سے میری ماں سمیت تین سابق وزرائے اعلیٰ گھروں میں بغیر کسی جرم کے نظر بند ہے۔ انہوںنے کہاکہ غیر قانونی اور غیر آئینی طریقے سے تینوں کو نظر بند رکھا گیا ہے۔ انہوںنے مرکز پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ بھاجپا کے لیڈران سخت بیانات دینے کے باوجود بھی آزاد ہیں تاہم جموںوکشمیر کے تین سابق وزرائے اعلیٰ بغیر کسی جرم کے نظر بند ہے ۔

Comments are closed.