اف یہ گرمی ! سرینگر میں 33.3ڈگری کے ساتھ گرم ترین دن ریکارڈ

سرینگر /20جون /

منگل کو ایک مرتبہ پھر لوگوں کو شدید گرمی کاسامنا کرنا پڑا اور سرینگر میںدن کا ردرجہ حرارت 33.3ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ کپواڑہ میں دن کا درجہ حرارت 33ڈگری کے قریب پہنچ گیا ۔33.3ڈگری کے ساتھ ہی سرینگر میں رواں موسم کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا

محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں منگل کو دن کا درجہ حرارت 33.3ڈگری ریکارڈ کیا گیاجبکہ اس کے ساتھ ساتھ کپواڑہ میں دن کا درجہ حرارت 32.6ڈگری ریکار ڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جموں میں بھی گرمی کی شدید لہر جاری ہے تاہم تازہ بارشوں کے بعد درجہ حررارت میںکمی واقع ہوئی اور منگل کو جموں میں دن کا درجہ حرارت 37ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔

ادھر کئی روز سے جاری شدت کی گرمیوں کے بیچ محکمہ موسمیات نے 23جون سے موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔متعلقہ محکمہ کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں 23جون تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے

Comments are closed.