اف یہ گرمی !سرینگر میں دن کا درجہ حرارت 31ڈگری جبکہ جموں میں 39ڈگری ریکارڈ
سرینگر/ 17جون /
کشمیر میں شدید گرمی کی لہر کے بیچ گرمی میں مزید سختی کی پیشنگوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے ۔ اس دوران سرینگر میں دن کا درجہ حرارت 31ڈگری تک پہنچ گیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میںدن کا درجہ حرارت 31.0 سینٹی گریڈ،پہلگام میں26.6 ، کپواڑہ میں 30.6 ، شہر آفاق گلمرگ میں21.2 جبکہ جموں میں 39سینٹی گریڈدرج کیا گیا ۔
۔ ادھر محکمہ کے مطابق سرینگر میں گزشتہ رات 15.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 16.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ قاضی گنڈمیں گزشتہ رات 14.0 ڈگری کے مقابلے میں 13.4 ڈگری سیلشس کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات 7.8 ڈگری کے مقابلے میں 9.4 ڈگری کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا
Comments are closed.