اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ کہیں بھی انتہائی نگہداشت وارڈوں میں وینٹی لیٹروں کی کمی نہ ہو / بھوپندر کمار
سرینگر /05اکتوبر /
محکمہ صحت میں طبی غفلت یا کسی بھی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا کی بات کرتے ہوئے انتظامی سیکرٹری محکمہ صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار نے کہا کہ ڈینگو بیماری پر قابو پانے کیلئے تمام تر ااقدامات اٹھائیں جا رہے ہیں
سرینگر میں محکمہ صحت کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب کے حاشیہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نتظامی سیکرٹری محکمہ صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار نے کہا کہ کشمیر میں کہیں پر بھی طبی غفلت شعاری یا لاپروائی کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور جہاں کہیں پر بھی ایسا معاملہ رپورٹ ہوتا ہے تو وہاں کارورائی ہو گی ۔
ڈینگی بیماری سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جموں میں ڈینگو کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور ان سارے معاملات کے روکتھام کیلئے اقدامات اٹھائیں جار ہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ اس بیماری پر قابو پانے کیلئے محکمہ صحت متحرک ہے اور زمینی سطح پر اس بیماری کو ختم کرنے کیلئے کارورائی جاری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ٹیسٹنگ عمل بھی تیز ہو چکی ہے اور ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ اس کو بیماری کو مکمل طو رپر قابو پا لیا جائے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لگار تار کوششیں کی جا رہی ہے کہ شعبہ صحت کو مزید بڑھاوا دیا جائے اور انتہائی نگہداشت والی سسٹم میں مزید بہتری کیلئے کچھ نئے میڈیکل کالج شروع ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں وینٹی لیٹروں کی دستیابی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جا رہے ہیں اور کوشش یہ کی جاتی ہے کہ کہیں بھی ایسا معاملہ پیش نہ آئیں جہاں مریضوں کو آئی سی یو میں وینٹی لیٹروں کی کمی محسوس ہو ۔
Comments are closed.