اسکول چلیں ہم ۔۔۔سرمائی تعطیلات ختم ، اسکول دوبارہ کھل گئے

شہر و دیہات میں رنگ برنگی اسکولی وردیوں میں ملبوس بچوں سے اسکولوں کی روزنق دوبالا لوٹ آئیں

سرینگر/یکم مارچ/ٹی آئی نیوز

قریب تین ماہ کے وقفے کے بعد سرمائی تعطیلات ختم کرنے کے ساتھ ہی وادی کشمیر کے اسکولوں میں درس و تدریس کا عمل دوبارہ بحال ہو گیا

بدھ کی صبح شہر و دیہات میں رنگ برنگی اسکولی وردیوں میں ملبوس بچے اپنے اسکولوں کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے دیکھے گئے۔
وہیں طلبہ و طالبات کی ایک بڑی تعداد کو اسکول بسوں کا انتظار کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
کافی عرصہ بعد طالبہ کا اسکولوں کا رخ کرنے سے ایک الگ اور خوشگوار ماحول دیکھنے کو ملا۔ جہاں اساتذہ کا طلبہ کو گرمجوشی سے استقبال کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

Comments are closed.