اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی، محکمہ تعلیم کی جانب سے حکمنامہ جاری
سری نگر، 31 اکتوبر
ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر نے یکم نومبر 2023 سے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا حکم دیا ہے۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ حکمنامہ کے مطابق سرینگر میونسپل حدود کے اندر اسکول صبح 10:00 بجے سے دوپہر 3:00 بجے تک کام کریں گے جبکہ سرینگر ضلع سے باہر اور
کشمیر صوبے کے دیگر علاقوں (اضلاع) میں آنے والے اسکول صبح 10:30 بجے سے دوپہر 3:30 بجے تک کام کریں گے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے تمام متعلقہ اداروں کو دیے گئے حکم/ہدایات پر سختی سے عمل کرنا چاہیے اور اس سلسلے میں کسی بھی انحراف کو سنجیدگی سے دیکھا جائے گا
Comments are closed.