اسکولوں میں دوبار ہ گرمائی تعطیلات کا فی الحال کوئی امکان نہیں ، موسم کو مد نظر رکھتے کوئی فیصلہ لیا جائے گا / صوبائی کمشنر

سرینگر /26جولائی /

گرمی کی شدید لہر کے بیچ صوبائی کمشنر کشمیر نے واضح کیا ہے کہ فی الحال اسکولوں میں دوبارہ گرمائی تعطیلات کا امکان نہیں ہے اور کہا کہ موسمی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے کوئی فیصلہ لیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایم سی کمشنر ڈاکٹر اوئیس احمد کے ساتھ پرتاپ پارک میںجاری کام کا معائنہ کرنے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی کمشنر کشمیر وی کے بدھوری نے کہا کہ سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت جاری کام مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر مکمل کیا جائے گا اور کام میں سرعت لائی گئی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فی الحال سکولوں کی دوبارہ گرمائی تعطیلات کا کوئی امکان نہیں ہے اور ہم موسم کی صورتحال پر متواتر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اگر کوئی طالب علم گرمی کی وجہ سے سکول جانے کے قابل نہیں ہے تو اس کو غیر حاضر رہنے پر کوئی سزا نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس چیز کا بھی خیال رکھنا پڑتا ہے کہ نصاب بھی مکمل ہونا چاہئے اور اس حساب سے ہی ہم نے اسکولوں میں اوقات کار میں تبدیلی لائی تھی تاہم انہوں نے کہا کہ اب محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ اتوار سے موسم تبدیل ہوگا اور اگر نہیں ہوا تو اس حساب سے کوئی فیصلہ لیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا ہم موسم کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اگر کسی طالب علم کو گرمی کی وجہ سے سکول جانے میں پریشانی ہوتی ہے اور اس کو سکول میں کوئی مشکل درپیش ہوتا ہے یا صحت سے متعلق کوئی مسئلہ ہے تو اس طرح کے طلبہ کی غیر حاضری پر انہیں سکولوں کی طرف سے کوئی سزا نہیں دی جائے گی۔

انہوںنے بتایا کہ سکولوں میں صبح کے اوقات کار میں درس و تدریس کا عمل شروع کرانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ سکولی بچے دن کی گرمی سے بچ سکیں۔

Comments are closed.