اسمبلی انتخابات کے بعد جموں کشمیر میں ایک نئی قیادت سامنے آئےگی / رام مادھو

سرینگر /04ستمبر / ٹی آئی نیوز

جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات تاریخی ثابت ہونے والے ہیں کا دعویٰ کرتے ہوئے بی جے پی کے جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے انچارج رام ماوھو نے کہا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ جن خاندانوں کی وجہ سے وادی اور جموں کے لوگ مشکلات سے گزر رہے ہیں ان کو اب باہر کا راستہ دکھا یا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ جموں و کشمیر میں ایک نئی قیادت سامنے آئے گی جو امن چاہتے ہیں، جو دہشت گردی کو بالکل بھی سپورٹ نہیں کرتے، ایسی پارٹیاں اور لیڈر کشمیر وادی میں بھی ابھرے گی بی جے پی امن، ہم آہنگی اور ترقی لائے گی.

Comments are closed.