اسمبلی انتخابات میں نئی تاریخ رقم ، لوگوں میں جوش و خروش پایا گیا / منوج سنہا
سرینگر /02اکتوبر / ٹی آئی نیوز
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے ساتھ ہی نئی تاریخ رقم ہو گئی کی بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ عوام اب بندوق اور ووٹ کی طاقت کو سمجھ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے امیدوار آدھی رات تک سیاسی جلسوں اور روڈ شوز میں مصروف رہے۔ امیدواروں کے ساتھ ساتھ ووٹروں میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیاجو اس بات کی عکاسی ہے کہ جوں کشمیر میں پُر امن ماحول ہے ۔
مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر راج بھون میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے دوران تاریخی ووٹر کا ٹرن آو¿ٹ دیکھا گیا اور پورے خطے میں پرامن طریقے سے وووٹنگ ہوئی ۔
جموں و کشمیر کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ کشمیر کے لوگ سمجھ گئے ہیں۔ ووٹ کی طاقت اور بندوق کی بے سود ہیں ۔ انہوں نے کہا ”سیاسی جماعتوں کے امیدوار آدھی رات تک سیاسی جلسوں اور روڈ شوز میں مصروف رہے۔ امیدواروں کے ساتھ ساتھ ووٹروں میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا۔ “ انہوں نے کہا کہ 1.40 کروڑ لوگوں نے ریکارڈ تعداد میں ووٹ ڈال کر جموں و کشمیر میں جمہوریت کو مضبوط کرنے میں اپنی بڑی دلچسپی ظاہر کی۔ منوج سنہا نے کہا ” نوجوان تمام کریڈٹ کے مستحق ہیں کیونکہ انہوں نے بڑی تعداد میں ووٹ دیا۔
Comments are closed.