اسمبلی انتخابات : الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ٹیم دو روزہ دورے پر جموں کشمیر وارد
سرینگر /08اگست / ٹی آئی نیوز
جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کی تیاریوں کے بیچ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ٹیم تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے سرینگر پہنچا،
چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار اور دو الیکشن کمشنروں پر مشتمل مکمل کمیشن آج صبح سرینگر کے ہوائی اڈے پر پہنچا اور فوراً ہی مختلف اسٹیک ہولڈروں بشمول نمائندوں سے ملاقات کیلئے شیر کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر روانہ ہوا
دریں اثنا، نیشنل کانفرنس، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی، بھارتیہ جنتا پارٹی، بہوجن سماج پارٹی اور دیگر سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے اعلیٰ سطحی الیکشن کمیشن آف انڈیا ٹیم سے ملاقات کے لیے ایس کے آئی سی سی پہنچے۔
Comments are closed.