اسمبلی انتخابات :الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ٹیم اگلے ہفتے جموں و کشمیر وارد ہوگی
سرینگر /02اگست /
الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ٹیم کا دورہ جموں کشمیر اگلے چند روزہ میں متوقع ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار کی سربراہی میں مکمل کمیشن کے دورے کی تاریخوں کا تعین جموں کشمیر انتظامیہ کے ساتھ مشاورت سے کیا جائے گا لیکن یہ جلد ہی ہونے کی امید ہے
خیال رہے کہ جموں و کشمیر کی حتمی انتخابی فہرستیں 20 اگست کو شائع ہونے والی ہیں لیکن اشاعت میں چند دنوں کی تاخیر سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ تاہم، ہر طرح سے، فہرستیں 25 اگست کے آس پاس شائع ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن جموں و کشمیر دونوں صوبوں کا دورہ کرے گا، انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں، ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسرانسیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور انتخابات کیلئے دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کرے گا۔گزشتہ ماہ، الیکشن کمیشن کے حکام نے انتخابی فہرستوں کی جاری خصوصی سمری نظرثانی اور اسمبلی انتخابات کیلئے دیگر تیاریوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جموں کشمیر کے الیکشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے ساتھ سلسلہ وار میٹنگیں کیں۔
ذرائع کے مطابق کمیشن کو جموں کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینا تھا اور چیف الیکٹورل آفیسر کے علاوہ چیف سیکرٹری اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرل سے رپورٹ لینا تھی۔ جموں و کشمیر سول انتظامیہ کے علاوہ، کمیشن کو اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ کرنے سے پہلے مرکزی وزارت داخلہ سے بھی رپورٹ لینا ہوگی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 11 دسمبر 2023 کے اپنے فیصلے میں جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کو برقرار رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن سے کہا کہ وہ 30 ستمبر 2024 سے پہلے یونین ٹیریٹری میں اسمبلی انتخابات کروائے۔کل ہی الیکشن کمیشن نے ایک حکم جاری کیا جس میں چیف سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو یہ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی کہ ہوم ڈسٹرکٹ میں کوئی افسر تعینات نہ ہو۔ کمیشن نے دونوں سینئر افسران سے 20 اگست کو تعمیل رپورٹ طلب کی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں سیکورٹی کے منظر نامے پر پولیس کا نظریہ اسمبلی انتخابات کے وقت اور مراحل کا فیصلہ کرنے میں بہت اہمیت رکھتا ہے ۔
Comments are closed.