استاد دنیا کا سب سے بڑا انقلابی اور بہادر شخص ہوتا ہے: منوج سنہا

سری نگر،05ستمبر

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے استاد کو عظیم ترین انقلابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک استاد ہی بچوں کے ذہنوں میں نئی سوچ کی شعائیں روشن کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک استاد ہی تمام رکاوٹوں کو توڑ کر بچے کی زندگی کو نئی شکل اور نئی جہت دیتا ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے یہاں یوم اساتذہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر انہوں نے وادی بھر کے ایوارڈ حاصل کرنے والے اساتذہ مبارک پیش کی۔انہوں نے کہا: ‘ایک استاد دنیا سے بڑا انقلابی اور بہادر شخص ہوتا ہے وہ تمام رکاوٹوں اور پرانے طور طریقوں کو توڑ کر بچوں کو نئی جہت، شکل اور ان کے ذہنوں میں نئی سوچ پیدا کرتا ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کا مقصد مسابقتی ذہن پیدا کرنا نہیں ہے بلکہ ایک تخلیقی اور متجسس ذہن بنانا ہے۔

سنہا نے کہا کہ ہمیں مسابقت اور تخلیقی صلاحیتوں کے درمیان صحیح توازن کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا: ‘امتحان کی بنیاد مقابلے پر نہیں ہونی چاپئے بلکہ اس کی بنیاد اصلیت، تجربہ، تخلیقی اور سائنسی سرگرمی پر ہونی چاہئے’۔یو این آئی

Comments are closed.