ادھم پور میں گاڑی لڑھک گئی ایک از جان، تین دیگر زخمی

جموں،31مارچ

جموں وکشمیر کے ادھم پور ضلع کے چنانی علاقے میں نجی گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک شخص بر سر موقع ہی جاں بحق ہوا جبکہ تین دیگر شدید طورپر زخمی ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق سری نگر جموں شاہراہ پر اتوار کے روز چنانی کے نزدیک ایک بلیرو گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔

معلوم ہوا ہے کہ حاثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے ایک شخص کو مردہ قرار دیا۔

پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

Comments are closed.