ادھم پور جھڑپ: دو ملی ٹنٹ از جاں ، علاقے میں آپریشن جاری / پولیس

سرینگر /11ستمبر /

جموں کے ادھم پور کھنڈارا ٹاپ علاقے میں ملی ٹنٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان مسلح جھڑپ میں دو ملی ٹنٹ مارے گئے ہیں ۔

ادھم پورہ کے کھنڈارا ٹاپ علاقے میں ملی ٹنٹوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور ایس او جی نے علاقے کو محاصرہ میںلیا جس دوران وہاں تلاشی آپریشن شروع کرد یا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے دوران علاقے میں چھپے ملی ٹنٹوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین آمنا سامنا ہوا جس دوران علاقے میںکچھ وقت تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔

فائرنگ واقعہ پیش آنے کے بعد سیکورٹی فورسز کی اضافی کمک علاقے کی طرف روانہ کر دی گئی اور انہوں نے پورے علاقے کو سیل کرکے ملی ٹنٹوں کیخلاف آپریشن شروع کردیا ۔

ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں کچھ وقت تک جاری رہنے والی جھڑپ میںدو ملی ٹنٹ مارے گئے ہیں ۔ جن کی فوری طور پر شناخت نہیںہو سکی ۔

پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کھنڈارا ٹاپ پر رابطہ قائم ہونے کے بعد عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہونے کے بعد وہاں جھڑپ ہوئی جس میں دو ملی ٹنٹ مارے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ مارے گئے ملی ٹنٹوں کی شناخت کیلئے کارورائی جاری ہے جبکہ علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔

Comments are closed.