گزشتہ دنوں بالی ووڈ کے معروف اداکار قادر خان کے بیمار ہونے کی خبر آئی تھی۔ قادرخان کناڈا کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔بالی ووڈسے ایک اوراداکارکے بیمارہونے کی خبرآئی ہے۔دراصل، بالی ووڈ اداکارمتھون چکرورتی کویوایس کے لاس انجیلس میں ایک اسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔بتایاجارہاہے کہ متھن کا پیٹھ درد بڑھنے کے بعد ان کے گھر والوں نے انہیں لاس اینجیلس کے اسپتال میں داخل کروایا ہے،جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
رپورٹس کے مطابق، متھون چکرورتی کئی دنوں سے پیٹھ کے درداوردیگرپریشانیوں سے متاثرچل رہے تھے ۔پریشانیاں بڑھنے پراہل خانہ نے انہیں لاس انجیلس لے جانے کافیصلہ کیا۔یہاں پرکچھ جانچ ہونے کے بعد متھون کواسپتال میں داخل کرادیاگیا۔
خیال رہے کہ سال 2009 میں آئی فلم ’لکی‘ میں متھن کو ایک ایکشن سین کرنا تھا اور اسی دوران انہیں پیچھے جانب یعنی پیٹھ میں چوٹ لگ گئی تھی۔ اس کے بعد سے انہیں اکثر پیٹھ درد کی پریشانی رہتی ہے۔ سال 2016 میں اسی پریشانی کے سبب اپنے سبھی پروجیکٹس سے بریک لیکر انہوں نے علاج بھی کروایا تھا لیکن وہی درد پھر سے واپس آگیا ہے۔ اس بیچ انہو ں نے ایک بارپھرسبھی پروجیکٹس سے بریک لے لیاہے اوروہ ان دنوں لاس انجیلس میں اپنا علاج کروا رہے ہیں۔متھون کے ساتھ ان کے بیٹے اور بہو اسپتال میں موجود ہیں۔ویسے کہاجارہاہے کہ متھون کے پیٹھ درد میں اب کافی راحت ہے۔
بالی ووڈ کے بہترین اداکار 81 سالہ قادر خان کی حالت کافی نازک ہے۔ قادر خان کے بیٹے نے بتایا کہ وہ دماغ کی ایک سنگین بیماری میں مبتلا ہیں۔ اور ان کے دماغ نے کام کرنا بند کر دیا ہے۔وہ کناڈا کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Next Post
Comments are closed.