اتر پردیش کے کابینہ وزیر نے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کو مہا کمبھ میلہ کی دعوت دی

سرینگر /12دسمبر / ٹی آئی نیوز

اُتر پردیش حکومت میں وزیرمملکت برائے سائنس و ٹیکنالوجی انیل کمار اوروزیر مملکت برائے اقلیتی بہبود دانش آزاد اَنصاری نے جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی اوروزیر اعلیٰ اُترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے مہا کمبھ میلہ 2025 ءکی دعوت دی۔
اُنہوں نے اِس تہوار میں جموں و کشمیریوٹی بھر سے ثقافتی تنظیموں اور شہریوں کی شرکت کی بھی درخواست کی۔

خیال رہے کہ دُنیا کا سب سے بڑا عوامی اِجتماع اور روحانی یاترا مہا کمبھ میلہ 13 جنوری 2025 ءسے 26 فروری 2025 ءتک پریاگ راج میں منعقد ہوگا۔

Comments are closed.