میڈیا ذرائع کے مطابق ہندوستانی فضائیہ کے وِنگ کمانڈر ابھینندن کو لے کر پاکستانی افسران سڑک کے راستے اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔ ابھینندن کو لاہور سے واگھہ بارڈر لایا جائے گا۔ اس درمیان ابھینندن ورتما کو آزاد کیے جانے سے متعلق سبھی کاغذی کارروائی بھی مکمل ہو گئی ہے۔ پاکستان میں ہندوستانی ہائی کمشنر نے وِنگ کمانڈر کی آزادی کے لیے کاغذی کارروائی مکمل کی اور اب تو واگھہ بارڈر پر انڈین ائیر فورس کی ٹیم بھی پہنچ گئی ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وِنگ کمانڈر کی پاکستان سے ہندوستان واپسی میں تھوڑی تاخیر ہو گئی ہے۔ انھیں صبح 10 بجے ہی واگھہ بارڈر پہنچنا تھا لیکن اب وہ تقریباً 4 بجے تک ہندوستانی حدود میں داخل ہوں گے۔
Comments are closed.