آگ کے بڑھتے واقعات :سال رفتہ میں 2500 واقعات میں 1700 ڈھانچوں کو نقصان ، 37افراد جھلس کر لقمہ اجل
سرینگر /09جنوری /
وادی کشمیر میں آتشزدگی کے بڑھتے واقعات کے بیچ سال رفتہ میں 2500آگ کی واردتوں میں 1700ڈھانچوں کو نقصان پہنچ گیا ہے جبکہ37افراد بھی جھلس کر لقمہ اجل بن گئے ۔ اسی دوران شہر سرینگر میں جنوری 2022 سے دسمبر 2022 تک 566 آتشزدگی کے واقعات ریکارڈ کیے گئے جن میں 414 ڈھانچے کے ساتھ ساتھ 33 دکانوں اور 13 شاپنگ کمپلیکس کو نقصان پہنچا۔سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں آئے روز آگ کی وارداتوں میں اضافہ کے بیچ سال رفتہ میں وادی کے مختلف علاقوں میں 2500آگ کی واردتوں میں 1700ڈھانچوں کو نقصان پہنچ گیا ہے ۔ اس سلسلے میں محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال رفتہ میں 2500آگ کی واردتوں میں 1700ڈھانچوں کو نقصان پہنچ گیا ہے جبکہ 37افراد بھی جھلس کر لقمہ اجل بن گئے ۔اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ آتشزدگی کے واقعات سری نگر سے رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 414 ڈھانچوں کو نقصان پہنچا جبکہ 5 افراد کی جانیں بھی گئیں۔سرینگر میں جنوری 2022 سے دسمبر 2022 تک 566 آتشزدگی کے واقعات ریکارڈ کیے گئے جن میں 414 ڈھانچے کے ساتھ ساتھ 33 دکانوں اور 13 شاپنگ کمپلیکس کو نقصان پہنچا۔اس دوران سرینگر میں 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔ ضلع میں آتشزدگی کے واقعات میں 14 گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ 59 الیکٹرک ٹرانسفارمر بھی آگ لگنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔حکام نے بتایا کہ ضلع بڈگام میں 219 آتشزدگی کے واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 10 دکانوں اور 12 شاپنگ کمپلیکس کے علاوہ 112 ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔ ضلع میں آتشزدگی کے واقعات میں 6 گاڑیاں اور 15 الیکٹرک ٹرانسفارمرز کو بھی نقصان پہنچا۔اسی طرح اننت ناگ میں آتشزدگی کے 271 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 3 لوگوں کی جانیں گئیں جبکہ 2 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اس دوران 44 دکانوں، 2 شاپنگ کمپلیکس، 4 گاڑیوں اور 12 الیکٹرک ٹرانسفارمرز کے علاوہ 219 ڈھانچوں کو نقصان پہنچا۔ضلع کپواڑہ میں جنوری سے دسمبر 2022 تک آگ لگنے کے 328 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 4 لوگوں کی جانیں گئیں اور 7 زخمی ہوئے۔ اس دوران 84 دکانوں، 6 گاڑیوں اور 20 الیکٹرک ٹرانسفارمرز کے علاوہ 221 ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا۔تفصیلات کے مطابق پلوامہ ضلع میں اس عرصے کے دوران آتشزدگی کے 219 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 6 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 111 عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ اس کے ساتھ ہی 27 دکانوں، 3 شاپنگ کمپلیکس، 4 گاڑیوں اور 9 الیکٹرک ٹرانسفارمرز کو بھی نقصان پہنچا۔تفصیلات میں مزید بتایا گیا ہے کہ شوپیاں میں گزشتہ سال کے دوران آتشزدگی کے 94 واقعات رپورٹ ہوئے جو پورے کشمیر میں سب سے کم ہیں- جن میں 4 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 77 ڈھانچے، 12 دکانیں، 1 گاڑی اور 7 الیکٹرک ٹرانسفارمرز کو بھی نقصان پہنچا۔ .ضلع گاندربل میں آگ لگنے کے 173 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے جبکہ 85 ڈھانچے، 15 دکانیں، 3 گاڑیاں اور 10 الیکٹرک ٹرانسفارمر کو نقصان پہنچا ہے۔ضلع بارہمولہ میں اس عرصے کے دوران آتشزدگی کے 406 واقعات پیش آئے جن میں 4 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 6 دکانوں، 6 شاپنگ کمپلیکس، 8 گاڑیوں اور 14 الیکٹرک ٹرانسفارمروں کے علاوہ 241 ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔کولگام میں آتشزدگی کے 145 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 9 لوگوں کی جانیں گئیں جو کہ کشمیر میں سب سے زیادہ ہے- جب کہ 99 ڈھانچے، 16 دکانیں، 2 شاپنگ کمپلیکس، 2 گاڑیاں اور 9 الیکٹرک ٹرانسفارمرز کو نقصان پہنچا۔آخر میں، بانڈی پورہ میں اس عرصے کے دوران 163 آتشزدگی کے واقعات رپورٹ ہوئے جن میں ایک شخص کی موت ہوئی جبکہ 120 ڈھانچوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ضلع میں اس عرصے کے دوران آگ لگنے کے واقعات میں 20 دکانیں، 1 شاپنگ کمپلیکس، 7 گاڑیاں اور 3 الیکٹرک ٹرانسفارمرز کو بھی نقصان پہنچاگیا ہے ۔
Comments are closed.